Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ٹیسٹ میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط، جیتنے کے لیے تین وکٹیں درکار

پاکستان کے سپنرز نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا: فوٹو اے ایف پی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن میزبان ٹیم کی سپنرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
277 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے اور 55 کے مجموعی سکور پر مزید دو وکٹیں گنوا دیں۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار، ساجد خان نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تیسرے روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھی اننگز میں 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 
اس سے قبل منگل کو پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم پاکستان کو اپنی پہلی 276 رنز کی برتری حاصل تھی۔ 
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن متھوسمی نے پانچ، سائمن ہارمر نے پانچ اور ربادہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس پر پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔
اتوار کو شروع ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: