Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ تر امریکیوں کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت

ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے تقریباً نصف 53 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی (فوٹو: اے ایف پی)
زیادہ تر امریکی جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ریپبلکن شامل ہیں  سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، جو اس بات کی علامت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت عوامی رائے سے مطابقت نہیں رکھتی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز اور ’اپسوس‘ کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ چھ روزہ سروے میں 59 فیصد شرکا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی، جبکہ 33 فیصد نے مخالفت کی اور باقی یا تو غیر یقینی تھے یا انہوں نے سوال کا جواب نہیں دیا۔
ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے تقریباً نصف 53 فیصد افراد نے اس اقدام کی مخالفت کی، جبکہ 41 فیصد ریپبلکن نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کریں گے۔
حالیہ ہفتوں میں کئی ممالک، جن میں امریکہ کے اتحادی برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا شامل ہیں، نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے، جس پکی اسرائیل نے مذمت کی ہے۔
اسرائیل کے 1948 میں قیام کے بعد ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی اور دہائیوں پر محیط تنازع کی بنیاد بنی۔ اکتوبر 2023 میں حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی بمباری نے غزہ میں فلسطینی علاقوں کو تباہ کر دیا۔
تقریباً 60 فیصد شرکاء نے کہا کہ اسرائیل کا ردعمل حد سے زیادہ تھا، جبکہ 32 فیصد نے اس سے اختلاف کیا۔

شیئر: