Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پانچویں حج کانفرنس اور نمائش کی حتمی تیاریوں کا جائزہ

نائب گورنر مکہ مکرمہ سے وزیر حج وعمرہ سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ملاقات کی۔ اورعازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔
 جدہ میں ہونے والی پانچویں حج وعمرہ کانفرنس اور نمائش کی حتمی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندے شرکت کریں گے۔ 
ان اقدامات کا مقصد خدامات کے نظام کو بہتر بنانا، عازمین اور عمرہ زائرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اللہ کے مہمانوں کے تجربے کو بڑھانا ہے۔
سعودی وزارت حج  اور ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے تعاون سے جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کرے گی جو 9 سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
 کانفرنس جدہ سپرڈوم میں ہوں گی، اس کا موضوع ’مکہ سے دنیا تک ہے‘۔
اس ایونٹ میں 80 سے زیادہ سیشنز اور 60 ورکشاپس ہوں گی جن میں ماہرین تعلیم، ریسرچر، حج اور سفارتی مشن کے نمائندے شریک ہوں گے۔
دنیا بھر سے دو ہزار 400 سے زیادہ ٹرینرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
137 ملکوں کے 260 نمائش کنندگان حج اور عمرہ کے  ایکو سسٹم سے متعلق جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کی نمائش کریں گے۔
اس سال کی کانفرنس میں ٹیکنالوجی، شہری ترقی اور عازمین و زائرین کےلیے خدمات کے حوالے سے نئے معاہدوں پر دستخظ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کانفرنس کے چوتھے ایڈیشن میں 137 ممالک سے 220 سے زائد اداروں نے شرکت کی  جبکہ وزیٹرز کی تعداد ایک لاکھ 20  ہزار سے زیادہ  رہی ۔ 670  معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

 

شیئر: