Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شاہی حکم جاری کیا گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر بدھ کو ایک شاہی حکم جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی حکم میں کہا گیا کہ’ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم، سینئرعلما کونسل کا چیئرمین اور بدرجہ وزیر جنرل پریذیڈنسی آف ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ مقرر کیا ہے۔‘
یاد رہے کہ منگل 23 ستمبرکو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ  انتقال کر گئے تھے۔
1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو متفی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی سکالر کے طور پر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کیے۔

شیئر: