Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا تجارتی توازن 24.24 ارب ریال سرپلس

’برآمدات میں 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے جبکہ درآمدات 75 ارب ریال ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے اگست 2025 کے دوران سعودی عرب کی سامانی برآمدات میں 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بڑھ کر ایک سو ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں جبکہ سامانی درآمدات 75 ارب ریال رہیں۔
اس طرح تجارتی توازن میں 24.24 ارب ریال کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو 4.1 فیصد کے اضافے کے مترادف ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’اگست میں سعودی عرب کا مجموعی بین الاقوامی تجارتی حجم 174 ارب ریال رہا اور سامانی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک کی مختلف شعبوں میں تجارتی سرگرمیوں اور مثبت اقتصادی حرکت کی عکاسی کرتا ہے‘۔
’نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ غیر تیل برآمدات میں اگست 2025 کے دوران 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو سعودی عرب میں اقتصادی تنوع کی بنیاد کے پھیلاؤ اور غیر تیل شعبوں کی ملکی پیداوار میں بڑھتی ہوئی شراکت کا مظہر ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ کارکردگی سعودی عرب کی معاشی مسابقت کو مضبوط کرنے، برآمدات میں تنوع لانے، لاجسٹک نظام کی حمایت اور بین الاقوامی تجارت کو آسان بنانے کی حکومتی کوششوں کے مطابق ہے جو سعودی وژن 2030 کے تحت متوازن اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہے‘۔
 

شیئر: