دبئی پولیس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی پولیس نے ڈائمنڈ جیولری سے بھرا بیگ اصل مالک کو واپس کردیاNode ID: 892792
دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ’ملزمان نے ایک سپر سٹور میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ رات گئے وہ تیز دھار آلات کی مدد سے سپر مارکیٹ کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔‘
ملزمان نے چار کیش بکس توڑ کر 60 ہزار درہم چوری کیے بعد ازاں بڑا سیف کھول کر مزید چھ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اگلی صبح واردات کا اس وقت پتہ چلا جب سپر سٹور کے ملازمین نے ٹوٹا ہوا دروازہ دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی، ڈیوٹی افسر، فرانزک ماہرین اور سی ڈی آئی تفتیش کاروں پر مشتمل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد کا جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق اگرچہ ملزمان نے ماسک پہن کر اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی تاہم پولیس افسران ملزمان کو موومنٹ کو ٹریس کرنے میں کامیاب رہے۔
#News | Masked but Not Missed: Bur Dubai Police Foil Robbery and Arrest Two Thieves Before Their Flight with Stolen AED 660,000
Details:https://t.co/ygykxVVLF2#RapidResponse#SafetyAndSecurity pic.twitter.com/Hjs171JZtw
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) October 26, 2025
جدید مصنوعی ذہانت کے آلات، ڈیٹا اینالیسز اور فرانزک شواہد کی مدد سے ملزمان کی شاخت کی گئی۔ مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان چوری کی رقم لے کر امارات سے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔
دبئی پولیس سٹیشن اور جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایئرپورٹ سیکورٹی کی بروقت مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ طیارے میں سوار ہونے ہی والے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے رقم بھی برآمد کرلی گئی، قانونی کارروائی کےلیے پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔










