Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قطری ہم منصب کا رابطہ، ’تعمیری کردار کی تحسین‘

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی صورت حال پر گفتگو کی ہے۔
بیان کے مطابق ’ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی نے علاقائی امن اور سکیورٹی کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تحسین کی ہے۔‘
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے فروغ اور دیگر امور کے لیے قطر کے مسلسل تعاون اور مثبت کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: