Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: ممبئی سے جعلی ایٹمی سائنسدان گرفتار جس نے کروڑوں روپے غیر ملکی فنڈز وصول کیے

ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق، حسینی بھائیوں نے 1995 سے غیر ملکی فنڈنگ لینا شروع کی تھی۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک جعلی سائنسدان گرفتار ہوئے ہیں جنہوں نے 1995 سے غیر ملکی فنڈز کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وہ کے مطابق  ذرائے کا کہنا ہے ایک 60 سالہ شخص، جو بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا سائنسدان ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا، گرفتار ہوا، جس نے حساس جوہری ڈیٹا کے بدلے غیر ملکی فنڈز وصول کیے۔
اختر حسینی کو گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس نے گرفتار کیا کیونکہ وہ ملک بھر میں سفر کرتے ہوئے غلط طور پر خود کو ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا سائنسدان ظاہر کر رہا تھا۔
جھارکھنڈ کے جامشیدپور کے رہائشی حسینی کے قبضے سے 10 سے زائد نقشے اور مبینہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ اس کے پاس کئی جعلی پاسپورٹ، آدھار اور پین کارڈز کے علاوہ ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا جعلی شناختی کارڈ بھی ملا۔ ان میں سے ایک شناختی کارڈ پر اسے علی رضا حسین اور دوسرے پر الگزینڈر پالمر کے نام سے ظاہر کیا گیا۔ اس کا بھائی عادل بھی دہلی میں گرفتار ہوا۔
ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق، حسینی بھائیوں نے 1995 سے غیر ملکی فنڈنگ لینا شروع کی تھی۔ ابتدائی طور پر انہیں لاکھوں روپے دیے گئے، لیکن 2000 کے بعد یہ رقم کروڑوں میں پہنچ گئی۔ شبہ ہے کہ یہ رقم BARC اور دیگر جوہری پلانٹس کے خفیہ منصوبوں کے بدلے دی گئی۔
تفتیش کے دوران پولیس کو اختر حسینی کے نام پر ایک نجی بینک اکاؤنٹ بھی ملا جس میں مشکوک ٹرانزیکشنز دیکھی گئیں۔ پولیس نے اب بینک سے مکمل لین دین کی تفصیلات طلب کر دی ہیں تاکہ فنڈنگ کی اصل مقدار اور ذرائع معلوم کیے جا سکیں۔ دونوں بھائیوں نے متعدد دیگر بینک اکاؤنٹس بھی بند کر دیے تھے جو وہ استعمال کرتے تھے۔ پولیس پرانے اکاؤنٹس کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ مکمل مالی سلسلہ معلوم کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق اختر حسینی اپنی شناخت بدل کر اور بھیس بدل کر زندگی گزار رہا تھا۔ 2004 میں اسے دبئی سے ڈیپورٹ کیا گیا جب اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ’خفیہ دستاویزات رکھنے والا سائنسدان‘ ہے۔ 1996 میں اس نے اپنے آبائی گھر کو فروخت کیا، لیکن پرانے رابطوں کی مدد سے جعلی دستاویزات حاصل کرتا رہا۔

شیئر: