Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹنس پر ٹرول ہونے کے بعد سلمان خان کی بھرپور واپسی

سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ’دی بیٹل آف گلوان‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: یوٹیوب)
سلمان خان نے حال ہی میں اپنی چند نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ جم میں پسینہ بہاتے ہوئے اپنا سڈول جسم دکھا رہے ہیں۔ مداح ان کی آنے والی فلم ’دی بیٹل آف گلوان‘ کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان کی فٹنس ہمیشہ سے ہی مداحوں کے درمیان گفتگو اور تجسس کا موضوع رہی ہے۔ ماضی میں جب وہ کچھ وقت کے لیے فِٹ نہ نظر آئے تو انہیں ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن ساتھ ہی لوگ ان کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کی بھی داد دیتے ہیں، خاص طور پر ان کی 59 سال کی عمر میں۔
حال ہی میں سلمان خان نے دو تصویریں پوسٹ کیں جن میں وہ اپنے مسلز دکھاتے نظر آئے، اور مداح ان کی فٹنس دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مصروف ترین شیڈول کے باوجود، جہاں وہ ایک طرف ’دی بیٹل آف گلوان‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور دوسری طرف بگ باس 19 کی میزبانی، وہ اب بھی جم میں سخت محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے... یہ بغیر چھوڑے ہے!
ان کے ٹرینر نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں سلمان جم میں بیٹھے پسینہ بہاتے نظر آ رہے ہیں، اور کیپشن دیا ’ویلکم بیک سلمان!
تصویر میں ان کے بازو اور کندھوں کے مسلز نمایاں ہیں۔ ایک مداح نے تعریف میں لکھا کہ ’بالی وڈ کے فٹنس آئیکون بھائی جان!
جبکہ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ’وہ محنت تو کر رہے ہیں، مگر انہیں چاہیے کہ سیٹ پر بھی اتنی ہی محنت دکھائیں، صرف جم میں نہیں!
کچھ عرصہ پہلے سلمان خان کو ان کی باڈی پر ٹرول کیا گیا تھا۔ وینکوور میں ایک کنسرٹ کے دوران ان کا ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے گانے پر جوش سے ڈانس کر رہے تھے۔ گانے کے دوران ان کی شرٹ تھوڑی اوپر ہوئی، جس پر کچھ لوگوں نے ان کی فٹنس پر تنقید کی۔
مگر سلمان نے ان باتوں کو نظرانداز کیا۔ انہوں نے اپنی فلم ’سکندر‘ کے ایک ایونٹ میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں ایسے کمنٹس ملتے ہیں، لیکن وہ جلدی دوبارہ فٹ ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بیچ میں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے کہ چھ سات راتیں سو نہیں پاتا، پھر وہ سوشل میڈیا والے پیچھے پڑ جاتے ہیں... تو دکھانا پڑتا ہے کہ ابھی بھی ہوں!

 

شیئر: