Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ، عوام کی معمولی دلچسپی

’205 مالکان کے زیرِ ملکیت 308 گھوڑوں کا مقابلہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل میں انٹرنیشنل عربی النسل گھوڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے میں مختلف عمر کے افراد کی جانب سے غیر متوقع دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ غیر معمولی دلچسپی حائل کے رہائشیوں کے گھوڑوں سے گہرے شغف اور دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
توقع ہے کہ زائرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر جائے گی جب کہ گزشتہ روز 26 ہزار افراد نے شرکت کی اور آج آخری دن میں فاتح کے اعلان کے ساتھ مزید بڑے ہجوم کی توقع ہے۔
یہ چیمپئن شپ جسے حائل گورنریٹ کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل رہی گذشتہ تین ایڈیشنز میں کامیابی سے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکی ہے جو گھوڑوں کے مالکان اور اصطبلوں کے منتظمین کو اکٹھا کرتی ہے اور اس میدان میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون رہی ہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ چیمپئن شپ، جو گزشتہ جمعرات سے شروع ہو کر آج ہفتے کو اختتام پذیر ہو رہی ہے، میں دنیا بھر کے ممتاز گھوڑا مالکان اور عربی النسل گھوڑوں نے حصہ لیا۔
مقابلے میں 205 مالکان کے زیرِ ملکیت 308 گھوڑے شریک تھے جو 20 راؤنڈز میں 10 مختلف ٹائٹلز کے لئے مد مقابل ہیں۔

شیئر: