ڈاکٹر آل الشیخ سے بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور کی ملاقات
جمعرات 13 نومبر 2025 21:40
دعوت و آگاہی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر اسلامی امور و دعوۃ والارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ سے جمعرات کو جدہ میں بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر ایف ایم خالد حسین نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور ان دنوں سعودی عرب کے دورے پرآئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے حج وعمرہ کانفرنس و نمائش میں بھی شرکت کی ۔
ملاقات میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر آل الشیخ نے دعوت و آگاہی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور نے مملکت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔
