Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں دستکاری کی مارکیٹ کا حجم 405 ملین ڈالر

’یہ نمائش اب سعودی اور عالمی تخلیقی دستکاری کو مرکزی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا ذریعہ بن چکی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں دستکاری کے شعبے نے ترقی کا اہم مرحلہ طے کیا ہے۔
یہ شعبہ اب محض شوق یا روایتی ثقافت کے تحفظ تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ متحرک اقتصادی شعبہ بن چکا ہے جو کاروباری مواقع کے لئے وسیع گنجائش فراہم کرتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کو واضح ادارہ جاتی وژن نے مضبوط کیا ہے جس میں ہیریٹیج کمیشن کا بڑھتا ہوا کردار نمایاں ہے جو سعودی بین الاقوامی دستکاری ہفتہ ’بنان‘ کے نمائش میں بالکل واضح طور پر نظر آتا ہے۔
یہ نمائش اب سعودی اور عالمی تخلیقی دستکاری کو مرکزی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں دستکاری کی مارکیٹ کا حجم تقریباً 405 ملین ڈالر ہے جبکہ اس وسیع مارکیٹ میں صرف 20 فیصد مقامی مصنوعات کی ہیں۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح نشاندہی کرتے ہیں کہ دستکاروں اور کاروباریوں کے لئے توسیع کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہ کہ اس شعبے کو اب بھی مزید سعودی دستکاری کے ایسے پروجیکٹس کی ضرورت ہے جو مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور ایسی مصنوعات تخلیق کریں جو جگہ کی روح اور صنعت کے معیار کو ظاہر کریں۔
بنان‘ کی نمائش میں اس تبدیلی کی جھلک صاف نظر آتی ہے، یہاں ایسے دستکار اپنی تخلیقات پہلی بار پیش کر رہے ہیں، نئے منصوبے اپنی تجارتی پہچان تلاش کر رہے ہیں اور زائرین ہر کونے میں رُک کر ان کہانیوں اور تخلیقات کو دیکھ رہے ہیں جو چھوٹے گھروں اور ورکشاپس میں پیدا ہوئیں اور پھر حقیقی اقتصادی منصوبوں میں بدل گئیں۔
اب دستکار صرف روایت کے پابند نہیں رہے بلکہ ایک مکمل پروجیکٹ کے مالک بن گئے ہیں جو اپنے کام کو اقتصادی اور سرمایہ کاری کی قدر کے طور پر دیکھتے ہیں اور اپنی مصنوعات کو ثقافت اور جدت کے امتزاج کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
بنان‘ نے کاروباریوں کے لئے ایک اہم جگہ مختص کی ہے جو چھوٹے پروجیکٹس کو وسیع تر نمائش اور دکھاوے کا موقع فراہم کرتی ہے، انہیں سرمایہ کاروں اور متعلقہ افراد کے قریب لاتی ہے اور رشتے اور شراکت داری کے نئے مواقع کھولتی ہے۔
یہ سرگرمی اس کردار سے بھی مطابقت رکھتی ہے جو ہیریٹیج کمیشن ادا کر رہی ہے، یعنی اس شعبے کو مکمل نظام کے تحت سپورٹ فراہم کرنا، جس میں وسیع تربیتی پروگرام، دستکاری کی دستاویز سازی اور مارکیٹنگ و عوام تک رسائی کے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

شیئر: