Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئر پورٹ پر تین ماہ کے دوران 24.2 ملین مسافروں کا نیا ریکارڈ

دبئی ایئرپورٹ کی 65 سالہ تاریخ میں مسافروں کی سب سے بڑی تعداد ہے (فوٹو: وام)
دنیا کے مصروف ترین مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی 65 سالہ تاریخ میں اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک ریکارڈ کی ہے۔
وام کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025  تک 24.2 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔
رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران  مسافروں کی مجموعی تعداد 70.1 ملین تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران دبئی ائیر پورٹ نے مضبوط آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھا۔ ایک لاکھ 15 ہزار پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فی طیارہ 213 مسافروں کی اوسط کو حاصل کیا۔
سکیورٹی اور مسافروں کی پروسیسنگ کی ٹائمنگ بھی انتہائی کم رہی۔ روانہ ہونے والے 99.6 فیصد مسافروں نے 10 منٹ سے کم وقت میں کلیئرنس حاصل کی، سکیورٹی چیکنگ کے دوران بھی 99.7 فیصد مسافر پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں کلیئر ہو گئے۔
رواں برس کے پہلے نو ماہ کے دوران 6 کروڑ 38 لاکھ بیگز ہینڈل کیے گئے جن میں سے 90 فیصد بیگز طیارے کے لینڈ کرنے کے 45 منٹ کے اندر مسافروں تک پہنچا ئے گئے۔ غلط ہینڈلنگ کی شرح انتہائی کم رہی جو صرف 0.1 فیصد تھی، یعنی ہر ہزار میں صرف دو بیگز متاثر ہوئے۔

 

شیئر: