Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ولی عہد کی طرف سے ٹرمپ کے نام شکریئے کا پیغام

’میں نے اور میرے وفد نے جو پرجوش استقبال اور شایانِ شان مہمان نوازی دیکھی‘ ( فوٹو: سبق)

 

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے واشنگٹن سے روانہ ہوتے ہوئے امریکی صدر ڈونالد جے ٹرمپ کے نام شکریئے کا پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے ملک سے رخصت ہوتے ہوئے مجھے یہ اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے اور میرے وفد نے جو پرجوش استقبال اور شایانِ شان مہمان نوازی دیکھی، اس پر میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں‘۔
ولی عہد نے صدر ٹرمپ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے ساتھ ہونے والی باضابطہ گفتگوؤں نے ایک بار پھر اس تاریخی اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کی پختگی کی تصدیق کی ہے جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑتی ہے اور جسے خادم الحرمین الشریفین اور آپ کی قیادت میں ہر میدان میں مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش ہے‘۔
’میں آپ کے لئے بہترین صحت اور دائمی سعادت کی دعا کرتا ہوں اور امریکی عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کی مسلسل کامیابیوں کی تمنا رکھتا ہوں‘۔
’آپ کے لئے میری طرف سے دلی شکریہ اور اعلیٰ ترین احترام‘۔

شیئر: