Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی درخواست کے بعد سوڈان پر ’ورکنگ‘ شروع کریں گے: صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا ’سوڈان میں بہت مظالم ہو رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں جنگ پر’ ورکنگ‘ شروع کریں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران ان سے تنازع ختم کرانے میں مدد کرنے کو کہا۔
سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں انہوں نے کہا ’ہزمیجسٹی چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے معاملے میں کوئی بہت پاورفل کام کروں۔‘
انہوں نے مزید کہا’ اس معاملے میں ملوث ہونا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ میں نے سوچا یہ صرف ایک پاگل پن اور قابو سے باہر بات ہے۔‘
لیکن میں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ آپ کے لیے اور یہاں موجود بہت سے دوستوں کےلیے سوڈان کتنا اہم ہے اور ہم سوڈان پر ورکنگ شروع کریں گے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں سوڈان جنگ کے حوالے سے بات کی اور کہا سوڈان میں تنازعے کے تصفیے کے حوالے کوئی بات ایجنڈے میں شامل نہیں تھی تاہم جب شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تو اس بارے میں غور شروع کیا۔
اپریل 2023 میں تنازع کے بعد سے سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ نے دسیوں ہزار افراد کو ہلاک کیا اور تقریبا بارہ ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوڈان کی خانہ جنگی میں ہونے والے مظالم کی مدمت کی اور کہا کہ’ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے ساتھ مل کر تنازع ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا ’سوڈان میں بہت مظالم ہو رہے ہیں، یہ زمین پر سب سے زیادہ پرتشدد جگہ بن گیا ہے اور اسی طرح سب سے بڑا انسانی بحران بھی ہے۔‘
علاوہ ازیں فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ ’مملکت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری اورسرمایہ کاری نے واشنگٹن کو گیس اور توانائی کے شعبوں میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کی۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں مماک کے مابین شراکت داری اس نہج پر پہنچ گئی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
 ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو جری قائد قرار دیا اور کہا ’ شہزادہ محمد بن سلمان اور میں نے امریکی، سعودی اتحاد کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنایا ہے، ہم 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کریں گے جو امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہوں گے، ہم بہترین عسکری سسٹم رکھتے ہیں اور یہ سعودی عرب کو فراہم کریں گے۔‘

 

شیئر: