Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مِسک گلوبل فورم 2025: نوجوانوں کے لیے ’سیکھنے اور آگے بڑھنے کا شاندار موقع‘

ریاض میں رواں ہفتے مِسک گلوبل فورم 2025 میں نوجوان اننوویٹرز اور چینج میکر توجہ کا مرکز رہے، جنہوں نے اپنے تجربات، خواہشات اور بصیرتیں اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ شیئر کیں۔
ان میں سے ایک 14 برس کے آریان نیتن شُکلا تھے جو 12 سال کی عمر میں 2022 مینٹل کیلکولیشن ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اور چھ مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
شُکلا نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ریاض میں 2025 مسک گلوبل فورم میں بات کرنے کا تجربہ واقعی پُرجوش اور خوشگوار ہے۔
اپنی ذہنی حساب کتاب کی مہارت دکھانا اور شرکا کے مثبت ردِعمل کو محسوس کرنا واقعی تسلی بخش تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’دو بار مینٹل کیلکولیشن ورلڈ کپ جیتنے اور متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب میری توجہ اس پر ہے کہ ذہنی کیلکولیشن کو بچوں اور نوجوانوں کے درمیان ایک کھیل کے طور پر فروغ دوں۔
مِسک نے نوجوانوں اور بچوں کو شامل کر کے علم پر مبنی نسل بنانے کی جانب قابلِ ستائش کام کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ وژن 2030 کے مقاصد کو پورا کرنے میں حصہ ڈال سکوں گا۔‘
شکلا نے مزید کہا کہ ’میں مِسک گلوبل فورم 2025 کے منتظمین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بات کرنے، سب کے ساتھ بات چیت کرنے، اور اپنی مہارتیں اور علم شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا۔

آریان نیتن شُکلا چھ مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ایک اور نمایاں نوجوان آواز 13 برس کی لندا الفیصل کی تھی جو ’لندا اینڈ وژن 2030‘ پوڈکاسٹ کی میزبان ہیں، جنہوں نے مملکت کے تبدیلی کے منصوبے کے تحت سعودی نوجوانوں کے بااختیار بنانے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں واقعی خوش ہوں کہ میں مسک گلوبل فورم 2025 میں ہوں کیونکہ یہ بہت متاثر کن ہے ۔ یہاں آپ بہت اچھے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، یہ شاندار اور بہت حوصلہ افزا ہے۔
اور میں  نوجوانوں لیے یہ مواقع فراہم کرنے پر  ولی عہد محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ سب کے لیے، اور خاص طور پر ہمارے لیے، نوجوانوں کے لیے، کیونکہ ہم ان مواقع کے ذریعے اپنا مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔

مختلف ممالک کے نوجوانوں نے دو روزہ فورم میں شرکت کی۔ (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت، وژن 2030 کے ساتھ،سب کچھ ترقی کر رہا ہے، بدل رہا ہے اور ہمارے لیے دروازے کھول رہا ہے۔‘
رواں برس کے فورم میں سنیپ چیٹ سمیت بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے سیشنز پیش کیے تاکہ شرکاء کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی دنیا سے متعارف کرایا جا سکے۔
بہت سے لوگوں کے لیے، یہ فورم اس سال کے موضوع ’کری ایٹڈ بائی یوتھ‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

مِسک گلوبل فورم 2025 میں نوجوان اننوویٹرز اور چینج میکر توجہ کا مرکز رہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

23 برس کی طالبہ رِیم الحموی نے کہا کہ یہ تقریب سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے ایک مضبوط موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور ترقی کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ میرے اور دیگر نوجوانوں کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم مسک فاؤنڈیشن اور ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

شیئر: