پاکستان نیوی کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نیوی نے منگل کو شپ سے لانچ ہونے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ فلائٹ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ہتھیار نہ صرف سمندری بلکہ زمینی اہداف کو بھی انتھائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق میزائل سسٹم جدید ترین رہنمائی اور جدید حرکی خصوصیات سے لیس ہے۔
ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، سینیئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب پرواز کا یہ تجربہ پاکستان کی ٹیکنالوجیکل مہارت اور پاکستان نیوی کی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفز نے شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
