جی سی سی مشترکہ دفاعی کونسل کا اجلاس، ملٹری تعاون بڑھانے کا جائزہ
ایجنڈے میں شامل متعدد فیصلوں اور سفارشات کی منظوری دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو کویت میں جی سی سی مشترکہ دفاعی کونسل کے 22 ویں اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی سی سی ملکوں کے شہزادوں، وزرا اور اعلی دفاعی حکام کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شرکت کی۔
اجلاس میں جی سی سی ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل متعدد فیصلوں اور سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے سعودی وفد میں چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ھشام بن عبدالعزیز بن سیف شامل تھے۔
