جازان ریجن کی چٹانی زمین میں کیلے کی کاشت، قیمت 75 ریال فی کلو
یہ پھل معدنیات سے بھرپور ہے اور اس کا ذائقہ بھی منفرد ہے (فوٹو: سکرین گریب)
جازان ریجن کے علاقے جبال الحشر سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی کاشت کار سلمان الحریصی نے چٹانی زمین میں کیلے کی کاشت میں کامیابی حاصل کرلی۔
العربیہ کے مطابق سلمان الحریصی کا کہنا تھا ’کیلے کی یہ خاص قسم ہے جو چٹانی علاقوں میں کاشت جاتا ہے، اسی مناسبت سے چٹانی کیلا کہلاتا ہے۔‘
’اس کی خاصیت یہ ہے کہ چٹانوں سے پھوٹنے والے چشموں سے آبپاشی کی جاتی ہے، یہ پھل معدنیات سے بھرپور ہے اور ذائقہ بھی منفرد ہوتا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’منفرد ذائقے، خوشبو اور دیگر خوبیوں کے باعث ’چٹانی کیلا‘ غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے۔ اس وقت فی کلو کی قیمت 75 ریال ہے تاہم اس کی کاشت بڑھائی جائے تو قیمت 35 ریال تک ہو سکتی ہے۔‘
سعودی کاشتکار نے کہا کہ ’ اس کی بڑھتی ہوئی طلب دیکھ کر پیداوار میں اضافے کے لیے کوشش جاری ہے تاکہ اسے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ پہنچایا جاسکے۔‘
