سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تبوک ریجن کے شہر الوجہ سے 15 کلو میٹر جنوب میں واقع ’الھرابہ بیچ‘ کی خصوصیت وہاں کا پرسکون ماحول ہی نہیں بلکہ ایسے دلکش مناظر ہیں جن کا ثانی کہیں اور نہیں۔
ساحلی چٹانوں پر وقت کے ساتھ مرتب ہونے والے اثرات انتہائی منفرد نظارہ پیش کرتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔
الھرابہ کے ساحل کی نرم ریت کا نگہبان شفاف پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے جس پر چلنے والوں کے اندر تازگی و توانائی بھر جاتی ہے۔
یہاں کی مرجانی چٹانیں طلوع اور غروب آفتاب کے ساتھ دیدہ زیب نظارے پیش کرتی ہیں۔
مرجانی چٹانیں طلوع و غروبِ آفتاب کے دلکش نظارے پیش کرتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
تبوک ریجن کا یہ ساحل فطرت کے شائقین کے لیے اہم اور پرکشش مقامات میں سے ایک ہے جہاں شہری ہنگاموں سے دور قدرتی پرسکون ماحول کے متلاشی سمندری تنوع کا مشاہدہ کرنے کے لیے یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔