’امن اور ہم آہنگی‘: پاکستانی مسیحی برادری کا کرسمس کی تقریبات کے لیے کراچی ریلی سے آغاز
کراچی میں مسیحی برادری نے سانتا کلاز کی ٹوپیاں پہنیں، اونٹوں پر سواری کی اور تحائف تقسیم کیے اور کرسمس کی خوشی ریلی نکال کر امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
دنیا بھر میں لاکھوں مسیحی یقین رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام 25 دسمبر کو پیدا ہوئے تھے اور اس دن کو مذہبی اور ثقافتی تقریبات کے ساتھ مناتے ہیں۔ کراچی میں مسیحی برادری ہر سال اس مذہبی تہوار کو ایک بڑی ریلی کے ساتھ مناتی ہے۔
تقریب کے منتظم سرفراز ولیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کرسمس، امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ ہم یہ ریلی امن اور ہم آہنگی کے لیے منا رہے ہیں۔‘
ریلی میں شریک رومس ایمل نے کہا کہ ’یہ تمام قوموں کے لیے محبت کا پیغام ہے۔‘
ایک اور شخص نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری آزاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنی خوشی آزادی کے ساتھ منانی چاہیے اور ہمیں سب کے ساتھ محبت سے پیش آنا چاہیے، کیونکہ خدا نے ہمیں محبت کا پیغام دیا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں۔‘
مارلین عابد نے کہا کہ وہ ہر سال کرسمس کی کیرولز سننے آتے ہیں۔ ’کیونکہ یہ کرسمس کیرول ہے، لیکن ہم دوسروں کو امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں۔‘