Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سری لنکا میں ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے سری لنکا کے صدر کو تعزیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ان کے ملک میں آنے والے سمندری طوفان ’دتوا‘ سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سری لنکا کے صدر کو تعزیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں سری لنکا میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم اس سانحے پر آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
’ہم آپ سے، ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اور سری لنکن عوام سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کرتے ہیں‘۔
’ہم دعاگو ہیں کہ لاپتہ افراد اپنے اہل خانہ کے پاس خیریت سے لوٹ آئیں اور آپ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہیں‘۔
 

شیئر: