Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے انڈونیشیا میں ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے انڈونیشی صدر کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبيانتو کو اُن کے ملک میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے انڈونیشی صدر کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر پرابوو سوبیانتو کو پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں انڈونیشیا کے متعدد علاقوں میں آنے والے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات کی افسوسناک خبر ملی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم آپ سے اور ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ اور برادر ملک انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت اور صادق ہمدردی پیش کرتے ہیں‘۔
’ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وفات پانے والوں پر اپنی بے پایاں رحمت اور مغفرت فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، زخمیوں کو جلد صحت یابی دے، لاپتہ افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے خیر و عافیت کے ساتھ ملا دے اور آپ کو اور جمہوریہ انڈونیشیا کے عوام کو ہر طرح کی آفت اور نقصان سے محفوظ رکھے‘۔

شیئر: