Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انٹرنیشنل فوڈ ایکسپو، کمشنر نے افتتاح کیا

’میلہ مکہ مکرمہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزيز کی سرپرستی میں اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبدالله بن جلوی نے انٹرنیشنل فوڈ پروڈکٹس ایکسپو اور ’خيرات مکہ‘ نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ میلہ مکہ مکرمہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے زیر اہتمام جدہ نمائش اور ایونٹس سینٹر منعقد ہو رہا ہے۔
کمشنر نے نمائش کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا اور جدید زراعت، آبپاشی کی تکنیک، خوراک کی سپلائی چین، زرعی مصنوعات کی تیاری کے جدید حل اور اختراعات کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ’خيرات مکہ‘ کے خصوصی پلیٹ فارمز بھی دیکھے جو علاقے میں مقامی پیداوار کے معیار اور تنوع کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس موقع پر جدہ کے کمشنر نے وزارت کی شاخ اور نجی اور غیر منافع بخش شعبے کی مختلف اداروں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جن کا مقصد زرعی اور ماحولیاتی شعبوں کی معاونت کرنے والے اقدامات کی ترقی، پائیداری کو فروغ دینا اور فراہم کردہ خدمات کی کارکردگی بڑھانا ہے۔

شیئر: