Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں دنیا کا سب سے بڑا چشمہ‘ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

5 میٹر چوڑا اور دو میٹر اونچا چشمہ یوم الوطنی پر نمائش کےلیے رکھا گیا ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کے موقع پر ’ایوا‘ نے دنیا کا سب سے بڑا چشمہ‘ متعارف کرایا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ 5 میٹر چوڑا اور دو میٹر اونچا ہے۔
اس منفرد چشمے کو ریاض کے پارک ایونیو میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ اسے جدہ اور پھر مشرقی ریجن میں بھی لے جایا جائے گا۔
ایوا مارکیٹ کی جانب سے سعودی قومی دن کے حوالے سے گاڑیوں کا ایک قافلہ بھی تیار کیا ہے جو ریاض، جدہ اور الخبر میں ریلی کی شکل میں گشت کرے گا۔ لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

 

شیئر: