Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر العیسی نے جکارتہ کی مسجد میں خطبہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی

’انہوں نے اسلام کی عظیم اقدار اور اس کے ثابت شدہ اصولوں پر روشنی ڈالی‘ ( فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور ہیئتِ علماء المسلمین کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع جامع الاستقلال میں جمعے کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کرائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اپنے خطبے میں انہوں نے اسلام کی عظیم اقدار اور اس کے ثابت شدہ اصولوں پر روشنی ڈالی جنہیں ہمارا دینِ حنیف لے کر آیا اور جو تاریخ بھر میں معاشروں کے استحکام اور ترقی کا سبب بنتے رہے۔
خطبے میں اعلیٰ اسلامی اخلاق، حسنِ سلوک، دلوں کو جوڑنے اور انسانوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی تلقین کی گئی۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اپنے خطبے میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمن مہمات اور ’اسلام فوبیاکا حکیمانہ انداز میں مقابلہ کرنے کے طریقوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی، محرومی اور امتیازی رویے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں جس کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ’اسلام سے نفرت کے خلاف عالمی دن‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خطبے کے اختتام پر انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی اس تاریخی پہل کا ذکر کیا جو امت کے اندر باہمی اخوت اور تعاون کے فروغ کے لئے کی گئی، یعنی دستاویزِ تعمیرِ پل بین المذاہب‘ جو مکہ مکرمہ سے جاری کی گئی۔
اس میں دنیا بھر کے اسلامی مذاہب اور مسالک کے نمائندوں نے وسیع شرکت کی۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ تاریخی دستاویز مشترکہ اسلامی عمل کے سفر میں نمایاں سنگِ میل ثابت ہوئی ہے اور اس نے امت کی بھلائی، درپیش چیلنجز کے مقابلے اور باہمی وحدت و تعاون کے لئے روشن رہنما اصول اور عملی راہِ عمل فراہم کی ہے جو قرآنِ کریم اور سنتِ مطہرہ کی روشنی میں امت کے کلمے اور عمل کو متحد کرنے پر مبنی ہے۔

شیئر: