Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی دوحہ فورم 2025 میں شرکت

فورم میں کئی سرباہان مملکت اور سفارتکار شریک ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت  کرتے ہوئے دوحہ فورم 2025 میں شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دوحہ فورم میں متعدد اہم موضوعات زیر بحث آ ئیں گے خصوصا باہم مربوط عالمی بحرانوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز۔
فورم میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت، ایک منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تعمیر اور انسانی حقوق کے تحفظ   پر بھی بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ دوحہ فورم کے 23 ویں ایڈیشن کا آغاز سنیچر کو ہوا ہے، جس میں کئی سرباہان مملکت اور سفارتکار شریک ہیں۔
قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا ’صرف منصفانہ حل پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں، تنازعات اور تقسیم کو طول پکڑنے سے روک سکتے ہیں۔‘
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا ’ غزہ میں اب ہم ایک نازک موڑ پر ہیں۔۔۔ ہم اسے ابھی تک مکمل جنگ بندی نہیں کہہ سکتے۔‘
’جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا نہ ہو (اور) غزہ میں استحکام واپس نہ آئے۔‘

 

شیئر: