Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026: سعودی ٹیم کے میچ میامی، ہیوسٹن اور اٹلانٹا میں ہوں گے

فیفا نے گروپ سٹیج میں سعودی عرب کی تینوں میچوں کی تاریخیں مقرر کی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شیڈول براہِ راست نشر ہونے والے پروگرام میں کیا گیا ہے جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو اور متعدد شہرت یافتہ سابق فٹبال سٹارز نے شرکت کی ہے۔
فیفا نے گروپ سٹیج میں سعودی عرب کی تینوں میچوں کی تاریخیں مقرر کی ہیں۔
15 جون 2026 کو سعودی ٹیم کا مقابلہ اوروغوائے سے ہوگا جو میامی کے ہارد راک سٹیڈیم میں ہوگا۔
21 جون 2026 کو سعودی عرب بمقابلہ سپین میچ اٹلانٹا کے مرسڈیز بینز سٹیڈیم میں ہوگا۔
جبکہ سعودی ٹیم کا تیسرا میچ 26 جون 2026 کو کیپ ورڈ کے خلاف ہوگا جو ہیوسٹن کے این آر جی سٹیڈیم میں ہوگا۔

شیئر: