Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے آئی انڈیکس میں سعودی عرب عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر

’عالمی سطح پر پانچویں اور عرب ممالک کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی انڈیکس آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں زبردست نمو حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اے آئی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر پانچویں اور عرب ممالک کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
یہ کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب اے آئی کے شعبے میں مسلسل ترقی کر رہا ہے اور وژن 2030 کے اہداف کے تحت عالمی مسابقت میں اعلیٰ کارکردگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اشاریے کی پیمائش کے دوران سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی سداياکی قیادت میں کئی بڑی قومی پہلیں شروع کی گئیں جنہوں نے سعودی عرب کی عالمی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ان میں نمایاں اقدام سٹارٹ اپس اور نئے کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈیٹا بیس سے براہِ راست الیکٹرانک ربط کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کی توثیق کر سکیں۔
اسی طرح سدايا نے مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات کے لیے (Incentive Labels) کا آغاز کیا جس کا مقصد اے آئی کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال کے بارے میں شعور بڑھانا ہے۔
اس فریم ورک کے تحت عالمی معیارات کے مطابق کام کرنے میں اداروں اور ڈیولپرز کی رہنمائی کی جاتی ہے اور اب تک 50 سے زائد سرٹیفکیٹس ان قومی کمپنیوں کو جاری کیے جا چکے ہیں جنہوں نے ترجیحی شعبوں کے لئے اے آئی پر مبنی مصنوعات تیار کی ہیں۔

شیئر: