Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ اور ینبع سمیت دیگر شہروں میں بارش، سکول بند

’مذکورہ تمام شہروں اور علاقوں میں تدریسی عمل آن لائن جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ محکمہ تعلیم کہا ہے کہ مدینہ منورہ شہر کے بعض علاقوں کے علاوہ ینبع، بدر، العیص، العلا اور وادی الفرع کی تمام سکول آج اتوار کو بند رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے فیصلہ محکمہ موسمیات موسمیات کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات اور ریڈ الرٹ کے پیشِ نظر کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تمام شہروں اور علاقوں میں تدریسی عمل آن لائن جاری رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تمام سکولوں کا تدریسی اور انتظامیہ عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ ریجن کے بیشتر شہروں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو دوپہر تین بجے تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے ساتھ سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔

شیئر: