سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
اب تک کی تفصیلات کے مطابق دلہن کا تعلق لاہور کی ایک بااثر سیاسی فیملی سے ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کیا جنید صفدر نے شادی پر شاہ توش کی شال اوڑھی، یہ کیسے بنتی ہے؟Node ID: 629126
-
’طلاق کی خبر سچ ہے،‘ جنید صفدر نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردیNode ID: 803081
یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جبکہ نکاح اور رخصتی کی تاریخ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے کے لیے زیرِ غور ہے۔
دونوں خاندانوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات محدود اور خاندانی نوعیت کی ہوں گی، جن میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا۔
انٹرنیٹ پر زیر گردش معلومات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حال ہی میں دونوں خاندانوں کے افراد کی ملاقات لاہور میں ہوئی جسے اس رشتے کی حتمی منظوری کی طرف اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
#BREAKING Junaid Safdar, the son of Maryam Nawaz Sharif, is going to tie the knot once again. Sources said Junaid Safdar's marriage has been fixed with the granddaughter of PML-N leader Sheikh Rohail Asghar. The marriage is expected to take place in the last week of this month… pic.twitter.com/6QMWYYYmGq
— Saeed Yousafzai (@KPAgainstWar) December 8, 2025
تاہم دونوں خاندانوں نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی اور شادی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ جنید صفدر نے 2021 میں ایک شاندار تقریب میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ 2023 میں اختتام پذیر ہوا۔ اس وقت جنید صفدر نے علیحدگی کو 'ذاتی معاملہ' قرار دیتے ہوئے میڈیا سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔
سیاسی خاندانوں کے اس مجوزہ نئے رشتے کو مسلم لیگ (ن) کے اندر ایک اہم اتحاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
شیخ روحیل اصغر کا مختصر تعارف
شیخ روحیل اصغر لاہور کے معروف سیاسی رہنما اور مسلم لیگ (ن) کا سینیئر چہرہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق دَرُوغہ والا، لاہور کے بااثر کشمیری شیخ خاندان سے ہے، جہاں ان کے والد شیخ اصغر اور بھائی شیخ شکیل اصغر بھی سیاست سے وابستہ رہے۔
وہ پہلی مرتبہ 1985 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ 1990 میں اسلامی جمہوری اتحاد (IJI) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ بعد ازاں 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے اور طویل عرصے تک لاہور کی سیاست میں مضبوط حیثیت برقرار رکھی۔













