Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن، 70 لاکھ ریال کے انعامات

تقسیم انعامات کی تقریب ریاض شہر میں 2 رمضان المبارک کو ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت اسلامی امور نے 27 ویں شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن کریم اور تفسیر کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطاق طلبا و طالبات کے مابین مقابلے کے مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے ہیں۔
مقابلہ جیتنے والے لڑکوں کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب ریاض شہر میں 2 رمضان المبارک کو ہوگی جبکہ لڑکیوں کے لیے تقریب 3 رمضان المبارک کو منعقد کی جائے گی۔
وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے مقابلہ حسن قرآت کی سرپرستی کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
وزارتِ اسلامی امور نے مملکت کے مختلف علاقوں سے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کے انتخاب کا اعلان کیا ہے تاکہ فائنل مقابلے کے شرکا کی حتمی فہرست تیار کی جاسکے۔
مقابلے کے لیے 6 زونز رکھتے گئے ہیں جن میں  پہلا انعام 4 لاکھ ریال ہوگا۔
مقابلے کا پہلا حصہ مکمل حفظ قرآن اور ساتوں قرآتوں کا ہوگا جبکہ دوسرا حصہ مکمل حفظ قرآن کریم ، تجوید اور مفرد آیات کی تفسیر پرمشتمل ہے۔
تیسرے حصہ میں مکمل حفاظ اور حسن قرآت کا جبکہ چوتھا حصہ بیس سپاروں کے حفاظ اور حسن قرآت ، پانچواں حصہ دس پاروں کے حفاظ و حسن قرآت جبکہ چھٹا حصہ پانچ اجزا کے حفاظ اور حسن قرات کے لیے مخصوص ہوگا۔

 

شیئر: