Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخروٹ کی گری میں چھپا کر 20 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش

سکیورٹی حکام نے ریاض ریجن سے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اخروٹ کی گری کی شپمنٹ میں چھپائی گئی 20 لاکھ 64 ہزار نشہ آور گولیاں (ایمفیٹا مین) ضبط کی گئی ہیں۔
ریاض ریجن سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں دو شامی اور دو سعودی شہری شامل ہیں۔
وزارت داخلہ مملکت کی سلامتی اور نوجوانوں کو ہدف بنانے کے لیے منشیات کی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
سکیورٹی حکام نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع کریں۔

 

شیئر: