کیمل فیسٹیول: الباحہ ریجن کے پویلین میں روایتی دستکاری کی نمائش
ان سے علاقائی تہذیب و ثقافت کی درست عکاسی ہوتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کے دسویں ایڈیشن میں الباحہ ریجن گورنریٹ کے پویلین میں روایتی دستکاری کی نمائش کی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ان سے علاقائی تہذیب و ثقافت کی درست عکاسی ہوتی ہے اور تخلیقی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں۔
دستکاری کے حوالے سے کھجور کے خشک پتوں سے مختلف اشیا بنانے کے فن کے بارے میں لوگوں کو تجرباتی طورپر آگاہ کیا جارہا ہے۔
کھجور کے پتوں سے تیار کی گئی اشیا کے مکمل مراحل دکھائے جاتے ہیں جن میں پتوں کو جمع کرنا اورخشک پتوں پرمختلف رنگ کرنے کے بعد انہیں مخصوص انداز میں بن کر ٹوکری وغیرہ تیار کرنا شامل ہے۔
علاوہ ازیں قصیم گورنریٹ کی جانب سے لگائے گئے پویلین میںعلاقائی ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نےعلاقے میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حوالوں سے 130 سے زیادہ ترقیاتی اقدامات کیے ہیں۔
گورنریٹ کے پویلین میں وزیٹرز کو علاقائی ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی طورپر بتایا جارہا ہے۔

ان اقدامات میں کوالٹی آف لائف پروگرام اور فوڈ سیفٹی، ٹورازم ارو فلاحی و دیگر منصوبے شامل تھے۔
واضح رہے فیسٹول میں گورنریٹ قصیم کا پویلین وزیٹرز میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے جہاں وڈیو کے ذریعے بھی ترقیاتی منصوبوں کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔
