Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم آج فائنل میں ان ایکشن ہوں گے

جاپان میں جاری ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ کے فائنل میں آج ارشد ندیم ان ایکشن ہوں گے۔
ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے روایتی حریف نیرج چوپڑا بھی ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ کے فائنل راؤنڈ میں جیولین پھینکیں گے۔ فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم پاکستانی وقت کے مطابق شام تین بجکر 25 منٹ پر جیولین پھینکیں گے۔
ارشد ندیم نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں مداحوں سے فائنل میں کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل بدھ کو جیولین تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر فاصلے پر تھرو پھینک کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم نے پہلا تھرو 76.99 میٹر اور دوسرا تھرو 74.17 میٹر جبکہ تیسرا تھرو 85.28 میٹر کا پھینکا۔
دوسری جانب نیرج چوپڑا نے کوالیفائیگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، انہوں نے فائنل میں رسائی کا یہ معرکہ پہلے ہی تھرو میں اپنے نام کیا۔
فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے والوں میں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 89.53 میٹر لمبے تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
ان کے علاوہ جرمنی کے جولین ویبر 87.21 میٹر کے ساتھ دوسرے، کینیا کے جولیس ییگو 85.96، پولیش ڈیویڈ ویگنر نے 85.67 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔

شیئر: