سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی صدر کے سینیئر مشیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولس کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور مملکت میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن دلورتھ بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارکجہ نے ریااض میں فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو رودینہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں فلسطین کی حالیہ سیاسی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر منال بنت حسن رضوان بھی موجود تھیں۔
