Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان کی حفاظت اور ترسیل میں بحرین اور قطر ایئرپورٹ بہترین قرار

’سامان کی حفاظر اور ترسیل میں بحرین چوتھے اور قطر چھٹے نمبر پر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بحرین اور قطر کے ہوائی اڈے مسافروں کے سامان کی حفاظت اور بروقت ترسیل کے حوالے سے دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسکائی ٹریکس Skytrax نامی عالمی ادارے، جو ہوائی اڈوں اور فضائی خدمات کی درجہ بندی میں مہارت رکھتا ہے، کی تازہ ترین فہرست میں اس سال حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
ادارے کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہ یورپ و ایشیا کے کئی مشہور ہوائی اڈوں پر سبقت لے گیا ہے۔
اس کامیابی کا سہرا اس کے جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کو جاتا ہے جو گزشتہ برسوں میں متعارف کرائے گئے اور جن کی بدولت گمشدہ سامان کی شرح تقریباً ختم ہو گئی۔
اسی طرح دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر آیا ہے جس نے ایک بار پھر قطر کی حیثیت کو دنیا کے نمایاں فضائی مراکز میں سے ایک کے طور پر مستحکم کیا ہے۔
یہ کامیابیاں صرف بحرین اور قطر تک محدود نہیں رہیں بلکہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں نے بھی بیگیج سسٹم میں نمایاں ترقی کی ہے۔
دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ علاقائی سطح پر بہترین مسافر تجربے والے ہوائی اڈوں میں ابھرا ہے خصوصاً سامان کی بروقت اور درست ترسیل کے حوالے سے۔
اسی دوران ریاض اور جدہ کے ہوائی اڈوں میں بھی بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کو قومی تبدیلی کے منصوبوں اور وژن 2030 کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔
ہوائی سفر کے ماہرین کے مطابق دو خلیجی ہوائی اڈوں کا دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل ہونا اور سعودی ہوائی اڈوں کی مسلسل ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خطہ اب فضائی دنیا کے بڑے مراکز کے ساتھ شانہ بشانہ مقابلہ کر رہا ہے۔
 

شیئر: