سعودی دارالحکومت ریاض فیوچر ایوی ایشن فورم 2026 کی میزبانی کرے گا
جمعرات 12 فروری 2026 22:02
شاہ سلمان کی زیرسرپرستی فورم 20 سے 22 اپریل تک جاری رہے گا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے تحت فیوچرایوی ایشن فورم کا چوتھا ایڈیشن اپریل 2026 میں ریاض میں ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی سرپرستی منعقد ہونے والا فورم 20 سے 22 اپریل تک جاری رہے گا۔
سعودی وزیر لاجسٹک سروسز اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں لامحدود تعاون پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا ہے۔
انہوں نے کہا’ فورم کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد نیشنل ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹک سٹریٹجی کے اہداف کے مطابق ایک انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
فورم میں 120 سے زیادہ ملکوں اور ایوی ایشن انڈسٹری کے گیارہ ہزار سے زیادہ ماہرین اور لیڈرز شرکت کریں گے۔
گلوبل ایوی ایشن سیکٹر کے ایشوز، ماحولیاتی پائیدار ترقی، اور ایڈوانسڈ ایئر موبیلٹی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایوی ایش انڈسٹری کے ماہرین اس شعبے کے ترجیحی چیلنجوں سے نمنٹے کے حل پر بھی بات کریں گے۔
یہ فورم ایوی ایشن کے اہداف پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، جس کا مقصد مشرق وسطی کو ایک اہم لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنا اور اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے فیوچر ایوی ایشن فورم 2024 کے تیسرے ایڈیشن کے دوران 102 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔
فورم میں 31 وزرا اور 130 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 77 سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
