Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل

’جدہ میں تیسرا اور چوتھا راؤنڈ 10 اور 11 نومبر، اور 14 اور 15 نومبر کو ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
آج ہفتہ کو آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ بحرین انٹرنیشنل سرکٹ پر شروع ہوگا جس کے بعد دوسرا راؤنڈ 15 اور 16 اکتوبر کو اسی مقام پر منعقد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کے بعد مقابلے جدہ کورنیش سرکٹ پر ہوں گے جو دنیا کا سب سے تیز ترین سٹریٹ سرکٹ ہے۔
جدہ میں تیسرا اور چوتھا راؤنڈ بالترتیب 10 اور 11 نومبر، اور 14 اور 15 نومبر کو ہوں گے جبکہ آخری اور پانچواں راؤنڈ بھی جدہ میں 5 اور 6 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
گزشتہ روز جمعہ کو بحرین انٹرنیشنل سرکٹ پر آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کے آفیشل ٹیسٹ مکمل ہو گئے تھے۔
یہ ٹیسٹ نئے سیزن کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کئے گئے تھے۔
یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن کی منظور شدہ، نئے ڈرائیورز کے لیے سنگل سیٹر ریسنگ کی نمایاں ترین مقابلوں میں سے ایک ہے جسے ’التوکيلات موٹر اسپورٹ‘ کمپنی، سعودی آٹو موبائل اور موٹر سائیکل فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد کرتی ہے۔
پہلے اور دوسرے آفیشل ٹیسٹ جوش و خروش اور زبردست مقابلے کے ماحول میں انجام پائے جبکہ تمام ٹیموں کی جانب سے تکنیکی نگرانی نہایت باریک بینی سے کی گئی۔
یہ ٹیسٹ نئے سیزن کی تیاری کے پروگرام کا ایک بنیادی مرحلہ شمار ہوتے ہیں جن کے دوران ٹیمیں اپنی گاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر تکنیکی سیٹنگز کو بہترین شکل میں لاتی ہیں تاکہ باضابطہ مقابلوں سے قبل مکمل تیاری حاصل کی جا سکے۔
ان تجربات سے ڈرائیورز کو بھی تجربہ حاصل کرنے اور بحرین انٹرنیشنل سرکٹ کے متنوع موڑوں اور تکنیکی چیلنجز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے۔

شیئر: