وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی، روضہ رسول پر حاضری
سب کے لیے دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مسجد نبوی مدینہ منورہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ تاریخی مقام جبل احد بھی گئے۔
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ پاکستان میں امن و خوشحالی، قوم کی مسلسل ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد، ان مشکل حالات میں بین الاقوامی براری کے اندر حکمت اور تعاون، سب کے لیے دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔‘
مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ گزشتہ شب مدینہ منورہ سے پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے وطن روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار ریاض میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتوں کے بعد مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
