شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا رابطہ
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو جنوبی افریقہ کے ہم منصب رونالڈ لامولا نے رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو ریاض میں اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر بات کی گئی۔
