Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ کا رابطہ

خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو تھائی لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے اتوار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور جنوبی افریقہ کے ہم منصب رونالڈ لامولا نے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

شیئر: