Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا مکتوب موصول

عمان کے سفیر نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق مملکت میں عمان کے سفیر نجیب بن ھلال بن سعود البوسعیدی نے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبد الکریم الخریجی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: