Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ ریجن میں متعدد ڈرون تباہ، بیلسٹک میزائل کا ملبہ دو مکانات پر گرا

مملکت پر ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 761 سے زیادہ ہو گئی ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بدھ کو الشرقیہ ریجن میں مزید 32 ڈرونز کو روک کر گرانے کا اعلان کیا ہے۔
الشرقیہ ریجن کی طرف فائر کیے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی روک کر تباہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ منگل کو الشرقیہ ریجن میں 44 ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں جنرل ڈائریکٹیوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’الشرقیہ ریجن کے ایک رہائشی علاقے میں دو مکانات کی چھتوں پر تباہ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرا ہے۔‘
 سول ڈیفینس کی ٹیموں نے بدھ کو موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ دو مکانات میں سے ایک زیر تعمیر تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، معمولی مالی نقصان ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 761 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 اس مدت کے دوران 58 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے درمیان خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
واضح  رہے کہ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے  بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔

 

شیئر: