Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا رابطہ، مملکت کی سپورٹ کا اعادہ

دونوں رہنماوں نے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں فوجی کشیدگی، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کے علاوہ انٹرنیشنل نیویگیشن اور گلوبل اکانومی سکیورٹی کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا۔
برطانوی وزیراعظم نے سعودی سرزمین کو مسلسل نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی اور انہیں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

شیئر: