سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیرکی رات ہالینڈ کے وزیراعظم روب جیٹن، یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسو تاکس اور بلجیئم کے بادشاہ فلپ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور ڈچ وزیراعظم نے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثرات پر بات کی۔
ڈچ وزیراعظم نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی، جن سے سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔
سعودی ولی عہد اور یونان کے وزیراعظم کے درمیان رابطے میں خطے میں فوجی کشیدگی، بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات کے حوالے سے حالیہ ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یونانی وزیراعظم نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا، مسلسل ایرانی حملوں کے باعث اپنی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کی۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بلجیئم کے بادشاہ فلپ نے بھی رابطہ کیا ہے۔
خطے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔
بلجیئم کے شاہ فلپ نے حکومت اور عوام دونوں کی جانب سے یکجہتی کا اعادہ کیا، سعودی عرب کی خود مختاری کے تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کی۔