Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور لیبر ضوابط کی خلاف ورزی، سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے خلاف 15 ہزار 200 فیصلے

 خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (رمضان 1447) اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 200  فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔‘
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘ 
بیان میں مقامی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں پر زور دیا گیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
امیگریشن قوانین کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سپانسر کے علاوہ کسی اور جگہ ملازمت نہیں کرسکتے۔

 

شیئر: