Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان، ’56 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی‘

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کی رات سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ رواں ہفتے مجھے پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم میں نے اسے ایک بار پھر اسے مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر اس کا 56 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دو گنا ہو چکی ہیں اور اس حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 522 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 790 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے تھی۔‘
ان کے مطابق ’اس کے باوجود حکومت عوام کو پیٹرول 322 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل صرف 335 روپے فی لیٹر کے حساب سے فراہم کر رہی ہے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’تین ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کا 125 ارب روپے کا تاریخی بوجھ حکومت نے خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ عوام کے کندھوں پر نہ پڑے۔‘
 

شیئر: