ثقافتی تحقیق کے شعبے میں سعودی عرب اور برطانیہ کی فیلو شپ سکیم
اس کا مقصد تحقیق کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے برطانوی نیشنل آرکائیوز کے ساتھ مل کر ایک فیلو شپ سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد تحقیق کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے ’کے ایس اے، یوکے عربیین پیننسولا کلچرل ریسرچ فیلو شپس‘ لانچ کی ہے، جس میں نیشنل آرکائیوز میں دس ہفتے کی اقامت شامل ہوگی۔
اس دوران شرکا، آرکائیو کے طریقوں کی تربیت حاصل کریں گے، برطانیہ میں آرکائیول اور ثقافتی اداروں کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کریں گے۔
یہ سکیم جس میں جدہ کی عفت یونیورسی میں شراکت دار ہے۔ جزیرہ نما عرب سے متعلق ثفافتی تحقیق کے متنوع شعبوں کی سپورٹ کرتی ہے۔
یہ اقدام تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کے سٹریٹیجک وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی تعاون اور بامعنی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ فیلو شپ ہراس شخص کے لیے کھلی ہے، جو انگریزی میں آزاد تحقیق کرسکتا ہو، چاہے اس کا پروفیشنل لیول کچھ بھی ہو۔
فیلو شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 مئی ہے۔
