Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ضرورت کے وقت مدد‘ سعودی عرب نے جنوبی غزہ میں مزید فوڈ باسکٹس تقسیم کیں

اس بات کو یقینی بنایا کہ امداد انتہائی صرورت مند افراد تک پہنچ سکے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کی مدد کےلیے سعودی مہم کے ایک حصے کے طور پر جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق خان یونس کے علاقے النمساوی کے سکولوں میں موجود پناگزین بے گھر خاندانوں میں خوراک تقسیم کی گئی۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے کیمپوں میں امداد کی تقسیم کی نگرانی اور اس کا انتظام کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ امداد انتہائی صرورت مند افراد تک پہنچ سکے۔
امداد سے فائدہ اٹھانے والے فلسطینیوں نے سعودی عرب کی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’سعودی امداد انتہائی ضرورت کے وقت ان تک پہنچی ہے۔ اس نے روز مرہ کے مصائب کو دور کرنے میں مدد کے ساتھ امید پیدا کی ہے۔‘
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں برادر فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کیا جا سکے، جنہیں سخت انسانی حالات کا سامنا ہے۔

 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 80 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔

 

شیئر: